• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو اپوزیشن کے ٹی او آرز بھجوائے جائیں گے، خورشید شاہ

Pm Opposition Tors Will Sent Khurshid Shah
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے ٹی او آرز اخباری خبروں کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ طور پر بھجوائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو خود سے خط نہیں لکھ سکتا، پہلے سب دوستوں سے مشاورت کروں گا۔

آج اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد شام یا کل تک وزیراعظم کو خط لکھ دوں گا، خط میں لکھا جائے گا کہ تمام اپوزیشن نے متفقہ ٹی او آر تیار کیے ہیں۔

حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو سنجیدہ لے اور عملدرآمد یقینی بنائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ہم نہیں لکھیں گے، یہ حکومت کا کام ہے، وہ عمل کروائے۔
تازہ ترین