• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹر موسیٰ کلیم کو بحال کیا جائے،پی ڈی اے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی انتظامیہ کی جانب سےسینئر ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں مستردکرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم کی جبری برطرفی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ڈی اے نے ڈاکٹر موسیٰ کلیم کی برطرفی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ موصوف کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سپریم کورٹ کےاز خود نوٹس پر کی گئی انکوائری میں خلاف میرٹ بھرتی کئے گئے افراد تا حال اعلیٰ عہدوں پر لاکھوں کی تنخواہ لے رہے ہیں جو توہین عدالت ہے،انتظامی نااہلی کی وجہ سے اب تک کئی سینئر ترین پروفیسر اور ڈاکٹرز لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے استعفیٰ دے کر چلے گئے ہیں، ہسپتال میں کورونا فنڈ میں خورد برد اور کرپشن کی آڈٹ رپورٹ پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ بیان کے مطابق کورونا تیسری لہر میں ہسپتال میں بڑی تعداد میں مریضوں کی اموات باعث تشویش ہیں جن کی وجوہات اور اصل ذمہ داروں کے تعین کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،انتظامی نااہلی سے کارڈیوواسکولر وارڈ تین سالوں سے مریضوں کیلئے بند کیا گیا ہے مریض علاج کے لئے وفاق اور پنجاب جانے پر مجبور ہیں۔ پی ڈی اے نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ سے ہسپتال کے معاملات کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین