سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 7 ملین فین فالوونگ رکھنے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے اسنیک ویڈیو ایپ کی دُنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
اسنیک ویڈیو ایپ پر آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد منال خان کے بعد مداح اُنہیں ٹی وی اسکرین اور انسٹاگرام کے ساتھ اسنیک ویڈیو ایپ پر بھی دیکھ سکیں گے۔
منال خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اسنیک ویڈیو ایپ پر بنائے گئے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے ابھی تک اپنی صرف ایک ویڈیو شیئر کی ہوئی ہے۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’مجھے اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان پر فالو کریں۔‘
اسنیک ویڈیو ایپ کیا ہے؟
اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔
اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دُنیا میں انٹری دی تھی۔
عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔
عائزہ خان کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘