شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے مداحوں کی کنفیوژن دور کردی ہے۔
عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’میرا اصل ٹک ٹاک اکاؤنٹ گیتی پرنسس کے نام سے ہے۔‘
عائزہ خان نے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر گیتی پرنسز آفیشل کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے لہٰذا اُسے فالو نہ کریں۔‘
واضح رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد اب ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
صرف 4 دن میں عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر 89 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ عائزہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا۔
یاد رہے کہ عائزہ خان نے اپنے ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔
عائزہ خان کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘
پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔