• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی پالیسی میں ہماری معاشی کامیابی کے اثرات مختلف شعبوں میں نظر آ رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سی ڈی اے 5.8 ارب خسارے سے دیوالیے کے قریب تھا، اب سی ڈے اے رواں مالی سال 73 ارب روپے سر پلس پر بند ہو گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک سی ڈی اے کے پاس 73 ارب روپے سر پلس ہوں گے، سی ڈے اے کے اکاؤنٹس میں 26 ارب روپے پہلے ہی موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی استحکام حاصل ہو چکا ہے، اسلام آباد کو جدید ترین بنیادوں پر ماڈل سٹی بنانے کا وقت آ چکا، اصلاحات اور تنظیمِ نو کو ترجیح دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید