پاکستانی اداکار فیروز خان بھی ملالہ یوسفزئی کے حالیہ متنازع بیان پر چپ نہ رہ سکے اور ردّ عمل دیتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کردیا۔
خیال رہے کہ نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن نے ووگ میگزین کو حال ہی میں انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شادی سے متعلق کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کا ساتھ چاہیے تو اس کے لیےلازمی نہیں ہے کہ شادی کے کاغذات (نکاح نامے) پر دستخط کیے جائیں۔
نوبیل انعام یافتہ کارکن کے بیان کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔
اب اس تنقید میں فیروز خان نے بھی حصہ لے لیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملالہ کے ووگ کے سرورق کو شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’ملالہ ایک کٹھ پتلی ہیں۔‘