• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں 3200 میگاواٹ سے زائد بجلی سپلائی کی جارہی ہے، ترجمان کے۔الیکٹرک


ترجمان کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ  شہر بھر میں 3200 میگاواٹ سے زائد بجلی سپلائی کی جارہی ہے، بجلی پیداواری پلانٹس، این ٹی ڈی سی اور آئی پی پیز کا نیٹ ورک مستحکم اور فعال ہے۔

 کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا تعلق بجلی چوری سے ہے، نیشنل پاور پالیسی کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

ترجمان کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی، لوڈشیڈنگ شیڈول ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

 کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایک بڑا چیلنج ہے، کنڈےجان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

تازہ ترین