• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو عوام کے دکھ کا احساس ہی نہیں، بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے دکھ کا احساس ہی نہیں ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پریشانی اور دکھ سے گزر رہے ہیں، حکومت کو ان کے دکھ کا احساس ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ ان کا عوام سے کوئی تعلق نہ ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہر شعبے کے لوگ جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کہتے ہیں اچھے دن آرہے ہیں، ہو سکتا ہے، اُن کی اے ٹی ایمز کے اچھے دن آنا شروع ہوں لیکن عوام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وہ وزیر اعظم جس نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ اچھے دن آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مہنگائی سے چیخیں نکل رہی ہیں اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کر رہی ہے۔

تازہ ترین