• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کرلیا۔

فیٹف ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان سے متعلق میوچل ایویلوایشن رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر کافی حد تک عمل درآمد کردیا ہے۔

ایشیا پیسفیک گروپ کے مطابق پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کی توسیع شدہ سے فالواپ فہرست میں شامل ہے۔

وزارت خزانہ نے ایشیا پیسیفک گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور مزید پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا۔

میوچل ایویلوایشن رپورٹ میں پاکستان کے اکتوبر 2020ء تک کے اقدامات شامل ہیں۔

تازہ ترین