• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ٹی او آرز پر وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوسکتا، اعتزاز احسن

Pm Cannot Be Brought To Book On Governments Tors
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومتی ٹی او آراز پر وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوسکتا، وزیراعظم احتساب سے بھاگ رہے ہیں، حکومت اپنوں کو بچانا چاہتی ہے دوسروں پر قانون لاگو کرنا چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے پاناما لیکس پر ایک بار پھر وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک انٹرویو میں بولے کہ تمام وزیراعظم خود کہتے ہیں میرا احتساب کرو، لیکن ہمارے وزیراعظم احتساب سے بھاگ رہے ہیں،یہ تو چاہتے ہیں قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل ایکٹ چاہتی ہے اور اُس نے معقول ٹی او آر دیے ہیں،حکومتی ٹی او آر پر وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوسکتا ،لیکن حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آر مسترد کردیے ہیں،اب کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر کے مطابق جس کا بھی نام آیا، اس کےوالدین، بیویوں بچوں سب سے تحقیقات ہوں، حکومت اپنوں کو بچانا اور دوسروں پر قانون لاگو کرنا چاہتی ہے۔
تازہ ترین