• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن منال کی والدہ کا مرحوم شوہر کیلئے جذباتی پیغام


پاکستان کے کئی سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی خوبرو اداکارائیں ایمن خان اور منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین نے اپنے مرحوم شوہر کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

عظمیٰ مبین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کے فوٹو فریم کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دلہن اور اُن کے مرحوم شوہر کو دولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔


ایمن اور منال کی والدہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ساری خوشیاں ملا کر دیکھیں، تیرے جانے کا غم زیادہ ہے۔‘

والدہ کی اس جذباتی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ ’سارے جہاں کی خوشیاں بھی ملا لی جائیں پھر بھی بابا کے جانے کا غم زیادہ ہے۔‘

دوسری جانب ایمن خان نے کمنٹ میں لکھا کہ ’بابا! ہم آپ کے بغیر نامکمل ہیں۔‘

واضح رہے کہ 2020 کے آخری روز 31 دسمبر کو منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا تھا۔

تازہ ترین