• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اُن کے والد اُن کی پہلی محبت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمن خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک خوبصورت فوٹوکولاج شیئر کیا ہے جو اداکارہ کی شادی کی تصاویر سے بنایا گیا ہے۔


مذکورہ فوٹوکولاج جذباتی ہونے کے ساتھ ہی باپ اور بیٹی کی محبت کی منظر کشی بھی کررہا ہے۔

ایمن خان نے یہ فوٹوکولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے والد میری پہلی محبت ہیں جنہیں میں ہمیشہ یاد کروں گی۔‘

اس سے قبل ایمن خان نے اپنے انسٹا پیغام میں لکھا تھا کہ والد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ لوگ ان کے لیے دعا کریں۔

ایمن خان نے انسٹاگرام پر تین اسٹوریز شیئر کی تھیں ایک میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میرے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا ہے، وہ ایک مضبوط انسان تھے، آپ سب سے اُن کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اداکارہ نے دوسری اسٹوری میں اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں جبکہ تیسری اسٹوری میں فیملی فوٹو تھی۔

اداکارہ نے والد کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔‘

یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو اداکاراؤں(منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا تھا۔ 

اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔ 

تازہ ترین