• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی قوم کو مل کرکرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا چاہیے، عالمی یوم ماحولیات کی میزیابی کواعزاز سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 5 سالوں میں ایک ارب درخت لگائے، دیکھتےدیکھتے جنگل تباہ ہوگئے،زمینوں پرقبضہ کیا گیا،کسی کوکوئی فکرنہیں تھی، بدقسمتی سے دنیا میں ماحولیات کے بچاؤ پرتوجہ نہیں دی گئی، کئی ملکوں نے ماحول پر بہت پہلے توجہ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھانگا مانگا ، کندیاں اور چیچہ وطنی کا بڑا جنگل تھا، ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کٹتے گئے، اللہ موقع دیتا ہے کہ ہم اپنا راستہ درست کرلیں، ایکوسسٹم کی بحالی کا اقوام متحدہ کا پروگرا م ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سامنے آرہا ہے جس کے برے اثرات آسکتے ہیں، ہمارے گلیشیئر گلوبل وارمنگ سے پگھل رہے ہیں، اگر گلوبل وارمنگ پر توجہ نہیں دی تو برے اثرات ہوں گے، گلوبل وارمنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجک صدرنے بتایا کہ ان کے ہاں ایک ہزارگلیشیئر پگھل گئے ہیں، پاکستان نے سب سے پہلے کے پی میں ایک ارب درخت لگائے، کے پی میں ٹمبر مافیا اتنا طاقتور تھا کہ کوئی مقابلہ نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دس ارب میں سے اب ایک ارب درخت لگا دیے ہیں ، نو ارب رہ گئے ہیں، ملک بھر کے ٹیچرز بچوں کو درخت لگانے کی اہمیت سے آگاہ کریں، دس ارب درخت لگالیے تو اس کا اثر ملک اور اس کی معشیت پر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ درخت لگنے سے ہمارے ملک میں آلودگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین