کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان میں جاری نیشنل ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ ملتان سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی منتقل کردیا ہے۔29مئی سے ملتان میں جاری کیمپ کا اب دوبارہ آغازبدھ 9جون سے کراچی میں شروع ہوگا۔کیمپ میں شریک 26 خواتین کرکٹرز 18 روز تک کراچی میں ٹریننگ کریں گی۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے دونوں گراؤنڈز اور پچز پر جاری کام مکمل ہونے سے قومی خواتین کھلاڑیوں کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر سمیت دیگر انٹرنیشنل اسائنمنٹ کی تیاریوں میں سہولت ملے گی۔