• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نکاح پڑھائیں، سیاست ان کا کام نہیں، ن لیگ، PP میں طلاق، مولانا کے چھوہارے کام نہ آئے، فواد چوہدری


لاہور (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں اپوزیشن سے بہتر تعلقا ت ہوں اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ بیٹھے لیکن وہ خود انتشار کا شکار ہے ، ہم تو چاہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی شادی چلتے رہے لیکن لگتا ہے کہ مولانا صاحب کے چھوراے اتنے تگڑے نہیں تھے کہ شادی بر قرار رہتی۔

فضل الرحمٰن نکاح پڑھائیں، سیاست ان کا کام نہیں، آئندہ مالی سال کا بجٹ ریلیف کا بجٹ ہوگا، تمام اتحادیوں نے بجٹ منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، لوگ جہانگیر ترین کی دعوتوں میں تعلق نبھانے جاتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں۔

جہانگیر ترین کے معاملے میں جو بھی فیصلہ عمران خان اپنی رائے تبدیل نہیں کرینگے،خورشید شاہ جیسے لوگوں نے پاکستان کے اداروں کے ساتھ جو کیا ہے انہیں ڈیڑھ سو سال جیل میں رکھنا چاہیے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو استعمال میں لانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا وفد بدھ کے روز الیکشن کمیشن سے ملاقات کریگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ہمارے گزشتہ سالوں کی کارکردگی کا عکاس ہوگا ،اس بجٹ سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیاجا رہاہے ، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جارہا ہے ۔ 

انہوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں ، لیکن شہبازشریف اور مریم نواز کا جھگڑا ختم ہو تو پتہ چلے کہ انکی آخر پالیسی کیا ہے اورا سی طرح پیپلزپارٹی کی بھی صورتحال ہے۔

تازہ ترین