• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ میں خواتین فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے مفت ’اسپورٹس حجاب‘

ہیلسنکی(اے ایف پی)فن لینڈ میں فٹ بال ایسوسی ایشن نے متنوع پس منظر کے خواتین کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیلنے پر راغب کرنے کیلئے مفت اسپورٹس اسکارف کی فراہمی شروع کر دی ۔ایسوسی ایشن کی خواتین اور لڑکیوں کی فٹ بال کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی سربراہ ہیڈی پہلاجا نے اے ایف پی کو بتایا کہ فٹبال ایسوسی ایشن اب تک درجنوں ہیڈ اسکارف تقسیم کر چکا ہے جو تکنیکی طور پر لچکدار کپڑے سے تیار کیے گئے ہیں۔پہلاجا نے کہا کہ ’فن لینڈ میں تارکین وطن کے خاندانوں کی لڑکیوں کو فٹ بال کلب میں داخل کرنا واقعی مشکل تھا۔ لہذا ہم آپ کے مذہب سے قطع نظر یہ اقدام شروع کرنا چاہتے ہیں چاہے آپ حجاب کا استعمال کریں یا نہ کریں۔پہلاجا نے کہا کہ ثقافتی مسائل اور اخراجات سے ہٹ کر تارکین وطن خاندانوں کی لڑکیوں اور خواتین کے لیے (حجاب) کھیل میں حصہ لینے میں ایک بڑی رکاوٹ بھی تھی۔

تازہ ترین