• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف گولی دے گئےجس کا دکھ عمران کو بھی ہے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے اتنی نالائق اور بے کار اپوزیشن پہلے نہیں دیکھی، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، جبکہ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوگئے، جس کا دکھ عمران خان کو بھی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پورے ووٹ بجٹ کی منظوری میں عمران خان کو پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ہے، اس کے خلاف درخواست دینے کی مہلت کل گزر گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے خلاف کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، نکھٹو بے کار قسم کی اپوزیشن ہے، عمران خان مقدر کا سکندر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو میری وزارت نے روکا ہے، ہم ایگل اسکواڈ لارہے ہیں، پولیس کو مضبوط کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں میں اب ویکسی نیشن کا رجحان پیدا ہورہا ہے اور وہ ویکسی نیشن کرارہے ہیں، جبکہ بھارت میں نو ویکسی نیشن کا بورڈ لگا ہے، پاکستان میں ویکسین دستیاب ہے۔

تازہ ترین