• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہےجس پر صوبے آپس میں لڑ رہے ہیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہناہے کہ ملک کو پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہےجس پر صوبےآپس میں لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امریکا کو ہوائی اڈے دینے کے حوالے سے حکومت نے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر نے لاہورمیں تاریخی مقامات کی سیر کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور اسپیکر کسی دباؤ میں نہیں آتے، ملک کو پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے ،جس کی وجہ سےصوبے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میری اپوزیشن سے درخواست ہے کہ وہ فوڈ سیکیورٹی، کورونااور معیشت سمیت اہم معاملات پر حکومت کے ساتھ بات کرے۔

اسد قیصر کاکہناتھا کہ امریکاکو ہوائی اڈے دینے کے حوالے سے حکومت نے کوئی معاہدہ نہیں کیا، حکومت کسی کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مزار اقبال پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ بھی کیا ، وہ سری پائے اور لسی سمیت دیگر لاہوری کھانوں کے دلدادہ بھی نکلے۔

تازہ ترین