• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہو گئی۔

وکٹوریا میں کورونا کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد یہاں نئی وباء کے کیسز کی مجموعی تعداد 72 ہو گئی۔

وکٹوریا کے شہر میلبرن میں لاک ڈاؤن میں 10 جون سے نرمی کیئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 910 ہو چکی ہے جبکہ یہاں اب تک کل کورونا کیسز 30 ہزار 175 رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 800 سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 37 لاکھ 64 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 37 ہزار 538 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 87 ہزار 405 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 66 لاکھ 44 ہزار 757 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین