• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی


ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنےلگی۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آ گئی۔

 کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 726 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 47 ہزار 764 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 63 ہزار 111 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 599 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 192 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 290 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 116 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 321 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 144 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 700 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 765 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 729 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 289 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 493 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 554 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 633 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین