• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 37 لاکھ 37 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 800 سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 37 لاکھ 64 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 37 ہزار 538 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 87 ہزار 405 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 66 لاکھ 44 ہزار 757 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 203 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 4 ہزار 374 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 88 ہزار 680 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 81 لاکھ 3 ہزار 491 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 46 ہزار 784 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 339 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 72 ہزار 629 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 425 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 973 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 7 ہزار 683 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 68 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 82 ہزار 594 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 23 ہزار 787 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 26 ہزار 437 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 836 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 11 ہزار 669 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 472 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 30 ہزار 153 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 80 ہزار 867 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 39 لاکھ 39 ہزار 24 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار 825 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 6 ہزار 934 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 440 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 562 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 248 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 726 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 47 ہزار 764 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 63 ہزار 111 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 599 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین