• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: آندھی کی تباہ کاریاں، 3 بچوں سمیت 6 جاں بحق، بجلی غائب


سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے سے متعدد درخت اور کھمبے گر گئے۔

صوبے کے کئی اضلاع میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے سبب بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

دادو، نوشہروفیروز، دریاخان مری اور کنڈیارو میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر میر پور ماتھیلو میں گھر کی کچی دیوار گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان سیپکو کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین