• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے سیالکوٹ میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مونس الہٰی نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ق لیگی رہنما نے اس دوران کہا کہ خوش اخترسبحانی سے دیرینہ تعلق تھا،ان کی پارلیمانی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پرمونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے بھی تعزیت کی ۔

تازہ ترین