• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا حکومت کا پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے کا دعویٰ


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کے خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023ء تک پورے نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سابقہ ادوار میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مصروف عمل سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔

تازہ ترین