• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل ویسٹ انڈیز بیٹسمین شیمرون ہٹمائر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر جوش ہوں ۔ مجھے اچانک پیغام ملا کہ مجھے پی ایس ایل میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے اچھا تجربہ لے کر جانا چاہتا ہوں۔ اتوار کو ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرا قرنطینہ گزشتہ روز ختم ہوا ہے ، کوشش ہو گی کہ میں ملتان سلطانز کے لئے زیادہ سے زیادہ اچھا کروں ۔ہیٹمائر نے کہا کہ ویسٹ انڈینکھلاڑی پی ایس ایل کھیلتے رہے ہیں ۔

تازہ ترین