اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ ناکام بنانا شہباز کی ذمہ داری ،پی ڈی ایم میں دراڑوں کے ذمہ دار فضل الرحمٰن ،ن لیگ ہیں،پی ڈی ایم میں دراڑوں کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں فضل الرحمٰن تو حلف ہی نہ لینے کا مشورہ دیتے تھے ، ہم نے پارلیمنٹ کا فورم نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا، نتائج سب کے سامنے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کا رویہ پی ڈی ایم میں دراڑوں کا باعث بنا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی اے پی سی میں طے کئے گئے نکات پر قائم ہے، مولانا فضل الرحمان تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد حلف نہ لینے کا مشورہ دیتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہی پارلیمنٹ کا فورم نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا اور آج اسکا مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے شہباز شریف کو بھرپور سپورٹ کی پیشکش کی ہے، بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی بنائے۔ کورونا فنڈ میں چوری اور کرپشن کی وجہ سے کرونا ویکسین نہیں منگوائی جا سکی اور لوگ جان سے گئے ۔