• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹیشن پالیسی۔ ایف آئی اے کے 24 افسران کے بین الصوبائی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے میں روٹیشن پالیسی کے تحت تفتیشی افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کے بعد دوسرے مرحلے میں دفتری افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور 24سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ زیادہ تر تبادلے ہیڈکوارٹر میں تعینات افسران کے کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ قاضی عبدالحمید نے اس حوالے سے گزشتہ روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اعجاز احمد کا ہیڈکوارٹر سے کے پی کے زون، محمد رضوان کا لاہور سے اسلام آباد ہیڈکوارٹر، رستم علی سیتھو کا امیگریشن ہیڈکوارٹر سے سندھ زون I، عبدالسمیع کا کے پی کے سے ہیڈکوارٹر، محمد رضوان کا ہیڈکوارٹر سے پنجاب زون، محمد ریحان جاوید کا بے

نظیر آباد سے ہیڈکوارٹر، سیّد عادل شاہ کا ہیڈکوارٹر سے پشاور، محمد علی کا کے پی کے سے ہیڈکوارٹر، عمران حیدر کا ہیڈکوارٹر سے پشاور، ذکی حیدر کا ہیڈکوارٹر سے پشاور، فرحان الحسن کا کراچی سے ہیڈکوارٹر، شوکت محمود کا انٹرپول ہیڈکوارٹر سے اے ڈی پی نارتھ آفس، محمد عامر کا ہیڈکوارٹر سے پنجاب زون، خالد کھوکھر کا پنجاب سے ہیڈکوارٹر، صہیب ہاشمی کا سندھ سے ہیڈکوارٹر، محمد عرفان کا ہیڈکوارٹر سے پنجاب زون، محمد صدیق کا پنجاب سے ہیڈکوارٹر، محمد سہیل خان کا ہیڈکوارٹر سے سی سی ڈبلیو، نثار احمد اور ساقی حسین کے ہیڈکوارٹر سے پنجاب زون، سجاد حسین کا پنجاب سے ہیڈکوارٹر، محمد اشرف کا ہیڈکوارٹر سے پنجاب زون، محمد زمان کا پنجاب سے ہیڈکوارٹر اور نصیر احمد کا ہیڈکوارٹر سے پنجاب زون تبادلے کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین