پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، کاروباری حجم بھی کم رہا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 188 ارب روپے کم ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقعات کے سبب مثبت آغاز ہوا۔
البتہ کاروباری دن میں مارکیٹ کی بلوچپ کمپنیوں نے اپنی کاروباری تفصیلات جاری کیں جو سرمایہ کاروں کے اندازوں سے کم تھیں جس سے مارکیٹ کا رجحان منفی ہوا اور کاروبار اختتام تک برقرار رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 2 ہزار 114 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 482 رہی۔
حصص بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 188 روپے کم ہو کر 13 ہزار 928 ارب روپے ہے۔