بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے ساؤتھ فلموں کےلیے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثناء شیخ نے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنے تجربے کے ساتھ انڈسٹری میں ایجنٹوں اور پروڈیوسرز کے غیر مناسب رویےپر بات کی۔
33 سالہ اداکارہ نے ساؤتھ فلموں کے ایک ایجنٹ کی گفتگو بتائی کہ جس میں اُن نے استفسار کیا کہ ’تم سب کچھ کروں گی، ٹھیک ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایجنٹ کی اس طرح کی بار بار کی گفتگو کی، جس نے مجھے بے چین کردیا، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں کردار کےلیے سخت محنت کروں گی، جو ضروری ہوگا وہ کروں گی۔
اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے مزید کہا کہ میرے جواب کے باوجود وہ بار بار ایک ہی تقاضا کرتا رہا، پھر میں خاموش ہوگئی، میں دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ کس حد تک نیچے گرسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کا ہے، میں ساؤتھ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کےلیے پر امید تھی، اس دوران ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ ملاقات میں پروڈیوسر اس پر کھل کر بات کریں گے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ یہاں پر آپ کو لوگوں سے ملنا ہے، وہ سیدھی بات نہیں کریں گے بلکہ اپنا مطلب عجیب و غریب طریقوں سے بتائیں گے۔
اس واقعے کے ساتھ ہی 33 سالہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی اس طرح کا رویہ نہیں رکھتا، بدقسمتی سے کچھ تجربات افسوسناک ہوتے ہیں، بعض فنکاروں نے جو کچھ برداشت کیا اُس کی کہانیاں سن کر دل دہل جاتا ہے۔