لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی دعوے سچے تو قیمتیں 2018 پر لانے کا اعلان کرے، 3سالہ کارکردگی نے 22کروڑ عوام کو غم سے نڈھال کر دیا، ہر طرف مایوسیاں پھیل چکی ہیں ، حکومت کے ایک ہزار دنوں میں صرف پروپیگنڈہ فعال باقی تمام ادارے زوال کا شکارہو رہے۔حکومت کی تین سالہ کارکردگی نے 22کروڑ عوام کو غم سے نڈھال کر دیا۔حکومت کے جھوٹے وعدوں دعووں سے ہر طرف مایوسیاں پھیل چکی ہیں ۔ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر ، ایک ارب درخت باقی اعلانات کی طرح جھوٹے پروپیگنڈہ تک محدود رہے۔کچھ پالیسیاں نہیں، ملک کا معاشی نظام مکمل طور پر آئی ایم ایف کے قبضے میں ہے۔مزدور ، کسان ، سرکاری، غیر سرکاری ملازمین اور چھوٹے تاجر سب ہی پریشان ہیں ۔ملک مافیاز کے رحم وکرم پر ہے۔آڈیٹر جنرل کا آڈٹ رپورٹ سے انکار کا مطلب پوری دال ہی کالی ہے ۔موجودہ نظام مکمل ناکام ہو چکا ،اسلامی نظام تمام مسائل کا حل ہے،جماعت اسلامی کی جدوجہد اس ملک میں نظام کی تبدیلی ہے۔