• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین اور متحدہ قومی موومنٹ!!رضا ہارون اور (ڈمی) الطاف حسین آج ”خبرناک“ میں آمنے سامنے

کراچی (جنگ نیوز) پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ گزشتہ چند ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیںتاہم اب تک ایسا موقع نہیں آیا کہ اِن دونوں جماعتوں کے نمائندگان نے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر ، ایک ساتھ اپنا موقف عوام کے سامنے پیش کیا ہو، لیکن ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ نے ایک خصوصی شو تریب دیا ہے جس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد (ڈمی) الطاف حسین آمنے سامنے ہوں گے۔ ”جے آئی ٹی میں جن کے نام ہیں وہ آپ کی پارٹی کے کرتا دھرتا ہیں، جب آٹھ ہزار دہشت گرد کام کررہے تھے تو آپ بھائی کے ساتھ تھے تب کیوں نہیں بولے، رو دھو کر پریس کانفرنس کرنے سے گناہ نہیں دُھل جاتے، کوئی ممبر قومی اسمبلی اب تک آپ کے ساتھ شامل کیوں نہیں ہوا؟ “۔یہ وہ تند و تیز سوالات ہیں جو ”خبرناک“ کی ساتھی میزبان عائشہ نے رضا ہارون سے کئے ۔ اِن اہم سوالات کا پاک سرزمین کے رہنما نے کیا جواب دیا ؟۔ اس بات کا علم ناظرین کو جمعرات کی شب پروگرام دیکھ کر ہوگا۔ ایک موقع ایسا بھی آیا جب (ڈمی ) الطاف حسین نے عائشہ کو تنبیہہ کردی کہ بھائی کے ساتھ مت الجھو ورنہ....!!!۔طنز ، مزاح، سیاست ، علم اور حالاتِ حاضرہ پر مشتمل یہ دلچسپ شو ناظرین علی میر کی میزبانی میں جمعرات کی رات 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین