امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہزار دن کی حکومت ہزار سے زائد یوٹرن لے چکی ہے اور یہ ایک ہزار دن ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سے قبل الیکشن ریفارمز ضروری ہیں کیونکہ اگر ریفارمز کے بغیر الیکشن ہوئے تو عوام ووٹ کے لیے نہیں نکلیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دھاندلی سے پاک الیکشن کے لیے نظام تجویز کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ نیب سیاسی ادارہ بن چکا ہے، حکمرانوں کا احتساب کا دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا۔