وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک حادثہ ہوا تو زخمیوں کے لیے کوئی ریسکیو سروس تک موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ پنجاب حکومت ریسکیو کے لیے ریسکیو 1122 کو پنجاب سے موبلائز کر رہی ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ رحیم یار خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئیں پہلے اس دکھ کی گھڑی سے نمٹ لیں سیاست بعد میں کر لیں گے۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 37 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔