• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی ٹرین حادثہ، بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹرینوں کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈہرکی اور ریتی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہوئے سانحے کے زخمیوں کی فی الفور طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے فی الفور تحقیقات کر کے اسے عوام کے سامنے لائے اور ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی معاونت کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید