ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال کے شمال میں 11جون تک ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ ہوا کے کم دباؤ کا سائیکلون میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ ڈیپریشن یا ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ڈپریشن کے اثرات بنگلادیش اور شمال مشرقی بھارت تک رہیں گے۔