• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثہ، پنو عاقل میں سیکیورٹی فورسز کا ریلیف کنٹرول سینٹر قائم

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پنو عاقبل میں ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ اور جی او سی پنو عاقل نے ٹرین حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی پنو عاقل نے اس موقع پر جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے پنو عاقل میں ریلیف کنٹرول سینٹر بنایا گیا ہے۔ جو امدادی کام کے اختتام تک قائم رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین حادثے کے زخمی شیخ زید اسپتال رحیم یار خان اور سی ایم ایچ پنوعاقل میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین