• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ دور حکومت میں کسانوں سے بدترین سلوک کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز


مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کسانوں سے بدترین سلوک کیا جارہا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے دوران کسانوں کے مسائل بھرپور طریقے سے اُجاگر کریں گے۔ 

لاہور میں کسان بورڈ اور کسان اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کسانوں کے تمام مسائل حل کروانے کی کوشش کریں گے، ن لیگ کے دور میں کسانوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کیے گئے اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات پر سبسڈی دی گئی۔ جبکہ تمام زرعی ادویات پرجی ایس ٹی کا خاتمہ کیا گیا۔

تازہ ترین