• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے،یوسف گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈہرکی میں ریلوے حادثے کی انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے، آئے روز ریلوے کے حادثات ہوتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ ریلوے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپوزیشن ہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی دعوت پر ہم نے ان کے اجلاس میں شرکت کی، بجٹ میں جو عوام کےخلاف بات ہوگی اس کی مخالفت کریں گے۔

تازہ ترین