• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی او آرز پر بدنیت اپوزیشن نہیں حکومت ہے ،اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت حسین نواز بچائو تحریک چلا رہی ہے ٹی او آرز پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ساتھ بیٹھ کر مشترکہ ٹی او آرز بناسکتے ہیں، عوام اس کرپٹ نظام اور کرپٹ لوگوں سے تنگ آچکے ہیں،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو، لیٹر نہیں لکھا بعض عناصر ایسے ہیں جو کے ریاستی اداروں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو دائو پر لگا رہے ہیں ۔ کسی طبقے میں یہ احساس پیدا ہوناکے کوئی ریاستی ادارہ کسی ایک طبقے کو دیوار سے لگا رہا ہے یہ ہرگز ایک اچھا تاثر نہیں ہے اسے زائل کرنے کی ضرورت ہے آفتاب احمد کی قربانی شاید رنگ لائے ۔
تازہ ترین