• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ کی عدم فراہمی پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ملازمین کا احتجاج

پشاور(خصوصی نامہ نگار) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ملازمین کی جائنٹ ایکشن کونسل نے تنخواہ کی عدم فراہمی پر وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ملازمین اور اساتذہ نے شرکت کی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پوری تنخواہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی ۔بعد ازاں کیمپس پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ایک دن کیلئے موخر کیا ۔ واضح رہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے مالی بحران کے باعث ملازمین کو بنیادی تنخواہ اور 50 فیصد پنشن کی ادائیگی کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس پر ملازمین نے تنخواہ لینے سے انکار کیاہے ۔
تازہ ترین