• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی ٹرین حادثے میں 11 باراتی بھی جاں بحق ہوئے

ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کراچی سے لودھراں جانے والی بارات کے 11 لوگ بھی شامل ہیں۔

اے سی ڈہرکی رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ بوگی نمبر 6 میں بارات کے 12 افراد میں 11 جاں بحق ہوئے، بارات کراچی سے لودھراں جارہی تھی۔

رضوان نذیرکے مطابق باراتیوں میں صرف ایک بچی زندہ ہے، ورثاء نے بچی کو پہچان لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈہرکی کےقریب ٹرین کا خوفناک حادثہ 65 افراد کی جان لے گیا ، ملت ایکسپریس کی تیرا بوگیاں پٹری سے اترکر دوسرے ٹریک پر جا گری تھیں، مسافر ناگہانی سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گِرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی تھی۔

سرسید ایکسپریس کی بھی انجن سمیت تین بوگیاں اترگئیں، حادثے میں 65 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید