• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے، حل ایم ایل ون ہے: شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے جس کاحل ایم ایل ون ہے جس پر اسی حکومت میں کام شروع ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈہرکی ٹرین حادثے کے حوالے سے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج جائے حادثے پر موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے، حل ایم ایل ون ہے، جو ٹریک زیادہ خراب ہے اسے تبدیل کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے نئے وزیر ایم ایل ون پر کام کررہے ہیں، وزیراعظم ایم ایل ون پر دلچسپی لے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہی ایم ایل ون پر کام شروع ہوجائے گا۔

تازہ ترین