• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این این سمیت متعدد غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ سمیت سی این این و دیگر متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ ڈاون ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹ اورایپ تک رسائی متاثر ہے۔

فنانشل ٹائمز، نیو یارک ٹائمز ،بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس بھی ڈاؤن ہیں، ایمزون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل کا سامنا ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کی موبائل ایپلیکیشن فعال ہیں۔


تازہ ترین