• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا۔ پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر کو علاقہ ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مارا۔ 

ادھر میڈیا نے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

صدر ایمانوئل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلباء سے ملاقات کر رہے تھے کہ تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آگیا۔ 

صدر میکرون اپنے حامیوں سے ملنے بیریئر کی طرف بڑھے تو ایک شخص نے آگے بڑھ کر تھپڑ مار دیا۔ ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا۔

تازہ ترین