• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ پر تمام لوگ مجھے ماما کہتے ہیں، شویتا تیواری

بالی ووڈ فلموں اور بھارتی ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کا کہنا ہے کہ انھیں انڈین ریئلٹی ٹیلی ویژن سیریز خطروں کے کھلاڑی 12 کے سیٹ پر تمام لوگ ماما کہہ کر پکارتے ہیں۔

اس حوالے سے انھوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ یاد رہے کہ شویتا ان دنوں ایڈونچر ریئلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 کی شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں ہیں۔

انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں جہاں وہ شو کے لیے میک اپ کروا رہی ہیں وہاں میک اپ مین انھیں ماما کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ شویتا اس سے پوچھتی ہیں تم  وعدہ کرتے ہو کہ مجھے مزید خوبصورت بنا دو گے، تو وہ جواب دیتا ہے کہ او یس ماما۔

جس کے بعد شویتا کیمرے کی جانب دیکھ کر کہتی ہیں کہ اگر آپ لوگوں کو میری عرفیت معلوم نہیں تو یہاں خطروں کے کھلاڑی میں مجھے تمام لوگ ماما کہہ کر بلاتے ہیں۔ 

انھوں نے اپنے ببوا کی تصویر بھی شیئر کی ہے جو کہ ساتھی اداکار وشال ادیتیا سنگھ ہیں۔

تازہ ترین