• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثے میں درجنوں افراد کی ہلاکتوں پر فنکاروں کا اظہار افسوس

کراچی (آئی این پی) سندھ کے علاقے ڈہرکی کے مقام پر گزشتہ ر وز پیش آنے والے المناک حادثے جس میں ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے،جس پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس سانحہ میں کئی اداکاروں نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے دعا کی۔اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے اس حادثے کو خوفناک قرار دیا، انہوں نے متاثرہ افراد کیلئے دعا کرتے ہوئے تعزیت بھی کی ،جب کہ اداکارہ نے واقعہ کی تحقیقات کی اپیل کی۔کبری خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرین حادثہ انتہائی دل شکستہ تھا، انہوں نے متاثرین کیلئے دعائیہ کلمات بھی کہے۔گلوکار عاصم اظہر نے متاثرہ افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔انہوں نے لوگوں سے اس حادثے میں انتقال کر جانے والوں کیلئے دعا کی درخواست کی۔ اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کہ گھوٹکی میں پیش آنے والے ٹرین کے خوفناک حادثے کے بارے میں خبر سنی، میری دعا ہے ان لوگوں کیلئے جو اس سانحے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین کے چاہنے والوں کے مقروض ہیں، واقعے کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہوگا۔اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پیغام میں شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کیلئے دعا کی۔

تازہ ترین