کراچی (آئی این پی، جنگ نیوز) مرکزی بینک کے مطابق پاکستان پربیرونی قرضے میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا، اندرونی قرضے اور واجبات 25 ہزار 552 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال مارچ تک پاکستان پر بیرونی قرضہ 116 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور گزشتہ سال مارچ تک یہ بیرونی قرضہ 109 ارب92 کروڑ ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی تا اپریل کرنٹ اکاونٹ خسارہ 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہا اور اسے عرصے میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں ۔