• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کیلئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف دائر ریفرنسز کی اسلام آباد کی احتساب عدالت سے کراچی کی احتساب عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی ، پراسیکوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں کیس آنے کے بعد پانچواں ریفرنس بھی دائر ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین