اسلام آباد( فاروق اقدس) پاکستان کی جانب سے امریکی فوج کو فضائی اڈے دینے سے متعلق خبروں کے حوالے سے وزرا ءاور حکومت کی اعلیٰ سطحی قیادت بار بار تردید اور وضاحت کر چکی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز بھی جیو ٹی وی کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میںگفتگو کرتے ہوئے واضح ا لفاظ میں قطعیت کے ساتھ کہا تھا کہ اڈوں کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ وزارت خارجہ کی جانب سےمنگل کو وزیر حارجہ شاہ محمود قریشی کی ایک پریس کانفرنس کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی ا ور میڈیا کے ارکان بالخصوص اس حوالے سے وزیر خارجہ سے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ اور مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان کے موقف کے تناظر میں سوالات لئے۔ وزیر خارجہ کے انتظار میں بریفنگ کیلئے وزارت خارجہ میں موجود تھے لیکن تین مرتبہ پریس کانفرنس کا ٹائم تبدیل کئے جانے کے باوجود وزیر خارجہ پریس کانفرنس کیلئے نہیں آئے اور پریس کانفرنس موخر کر دی گئی۔