لاہور ( نمائندہ جنگ) پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک پر پھیلے 7ڈویژنوں میں سے سکھر ڈویژن ٹرین سیفٹی کیلئےابتک سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے ،سکھر ڈویژن ریلوے کا اہم ترین ڈویژن ہے جس کی حدود پنجاب اور بلوچستان تک ہے ،اس ڈویژن میں محکمہ ریلوے کی ٹرینوں کے کئی خوفناک ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں،سکھر ڈویژن میں 3 ماہ میں 2 مسافر اور 3 مال بردار ٹرینوں کے حادثات پیش آئے، پہلا حادثہ منڈے ڈیرو کے مقام پر، دوسرا ریتی اسٹیشن کے قریب ہوا، 3 ماہ میں سکھر کے قریب مال بردار گاڑیوں کے ڈبے اترنے کے 46 واقعات ہوئے جبکہ 3 ماہ میں خانپور کے مقام پر 2 مال بردار گاڑیوں کے حادثات ہوئے تھے، رواں سال 9 جون کو کراچی جانے والی مال گاڑی کی 23 بوگیاں سکھر کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، علاوہ ازیں ریلوے ہیڈ کوارٹر نے رواں برس سمیت 4برسوں کے دوران ہونے والے ریل حادثات سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 2021 تک، اب تک 455 حادثات پیش آ چکے ہیں۔